حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا عہد شباب |
|
٭ حضرت خلیل اللہ علیہ السلام نے کعبۃ اللہ کی تعمیر کی اور اسے آباد کیا حضرت محمد ﷺ نے بھی تعمیر کعبہ میں دو مرتبہ حصہ لیا اور اپنی مناجات سحری سے اسے آباد کیا۔(الروض الانف : ۲/۱۴۶) ٭ حضرت موسیٰ علیہ السلام یتیم پیدا ہوئے اور کوہ طور پر جلوئہ الٰہی کا نظارہ کیا، حضرت محمدﷺ بھی (یتیم ) ہی آئے اور جبلِ نور پر معرفتِ الٰہی کی منازل طے کیں ۔(عیون الاثر:۱/۱۰۲) ٭ حضرت شعیب علیہ السلام نے ماپ تول میں کمی پرقوم کو وعظ کیا(سورہ ہود:۸۵)، سیدنا محمد کریم ﷺ نے قبل از اظہارِ نبوت اسلامی تجارت کی داغ بیل ڈال دی۔(الاصابہ: ۵/۳۵۹) ٭ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حضرت آسیہ رضی اللہ عنہانے پالا اور دولت ایمان پائی، (التحریم :۱۱)حضرت ِ احمدﷺ کو سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا نے پالا اور رضی اللہ عنہا کا آسمانی خطاب پایا۔(اسدالغابہ ،حلیمہ رضی اللہ عنہا) ٭ حضرت یونس علیہ السلام کی تسبیح الٰہی معروف ہوئی تو سیدنا محمد ﷺ کے نالہ شب نے حراء کو منور کردکھایا۔ (الروض الانف :۲/۱۴۶) ٭ حضرت ایو ب علیہ السلام کا صبر معروف تھا تو حضرت محمدکریم ﷺ کے صبر کے امتحانات بچپن سے ہی شروع ہوگئے۔(ابن ہشام :۱/۲۱۱) ٭ حضرت کلیم اللہ علیہ السلام کو حضرت ہارون علیہ السلام جیسے ساتھی مل گئے تو حضرت محمد ﷺ کو حضرت علی و زید رضی اللہ عنہما جیسے جانثار مل گئے۔(اسدالغابہ:۲/۱۲۹) ٭ حضرت دائود علیہ السلام نے متفرق قبائل کو یکجا کردیا تھا، حضورﷺ نے تعمیر کعبہ اور حلف الفضول میں مختلف الخیال لوگوں کو جمع کردیا۔(السیرۃ الحلبیہ:۱/۲۱۱) ٭ سیدنا یحییٰ علیہ السلام حصور تھے، (عورتوں سے رغبت نہ رکھتے تھے)(آل عمران:۳۹) سیدنامحمد کریمﷺ نے نکاح سے پہلے بھی پاکیزہ زندگی گذاری اور بعد میں بھی۔(سیرۃ ابن کثیر:۱/۲۴۹) ٭ حضرت مریم علیہا السلام کے ساتھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی اللہ کی حفاظت میں دے دیاگیا، تو سیدنا محمد کریم ﷺ کا دور شباب بھی خصوصی حفاظت کا مظہر نظر آتا ہے۔(السیرۃ الحلبیہ ۱/۲۴۰) ٭ الغرض سیدنا محمدکریم ﷺ کی جوانی میں سابق نبیوں کے کمالات اور ان کی خوبیوں و خصوصیات کے بے شمار دلائل دکھائی دینے لگے تو وقت آگیا کہ آپﷺ اعلان فرمادیں : لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ مُحَمدٌ رَّسُوْل ُ اللّٰہ بعثت سے پہلے کمالات کی چند جھلکیاں