حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۳۔ یا صبح کے وقت یہ دعا اور تعوُّذ پڑھے: اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ، خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، اَبوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبوْئُ بِذَنْبِیْم ۔فَاغْفِرْ لِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ۔1 خدایا! تو ہی میرا پروردگار ہے، تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوںاور میں تیرے عہد و پیمان [وعدہ] پر جتنا مجھ سے بن پڑا [ہوسکا] قائم ہوں، اور میں تیری جو بھی نعمت مجھ پر ہے، اس کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہ کا بھی اعتراف کرتا ہوں۔ پس تومیرے گناہ بخش دے، اس لیے کہ تیرے سوا اور کوئی گناہ نہیں بخش سکتا۔ میں اپنے تمام کیے ہوئے کاموں کے شر سے تیری پناہ لیتا ہوں (تو مجھے بچالے)۔ ۲۴۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ، خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ۔ اَبوْئُ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبوْئُ بِذَنْبِیْم ۔فَاغْفِرْ لِیْ اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔2 اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا ہی بندہ ہوں، میں جتنا مجھ سے ہوسکا تیرے وعدہ پر اور عہد پر قائم ہوں۔ میں اپنے کیے کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، مجھ پر جو تیری نعمتیں ہیں، اس کا میں اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں۔ پس تو مجھے بخش دے، اس لیے کہ بے شک تیرے سوا اور کوئی گناہ نہیں بخش سکتا۔ ۲۵۔ نیز یہ دعا پڑھے: اللّٰہُمَّ اَنْتَ اَحَقُّ مَنْ ذُکِرَ، وَاَحَقُّ مَنْ عُبِدَ، وَاَنْصَرُ مَنِ ابْتُغِیَ، وَاَرْاَفُ مَنْ مَّلَکَ، وَاَجْوَدُ مَنْ سُئِلَ، وَاَوْسَعُ مَنْ اَعْطٰی، اَنْتَ الْمَلِکُ لَا شَرِیْکَ لَکَ، وَالْفَرْدُ لَا نِدَّ لَکَ، کُلُّ شَیْئٍ ھَالِکٌ اِلَّا وَجْھَکَ، لَنْ تُطَاعَ اِلَّا بِاِذْنِکَ، وَلَنْ تُعْصٰی اِلَّا بِعِلْمِکَ، تُطَاعُ فَتَشْکُرُ وَتُعْصٰی فَتَغْفِرُ، اَقْرَبُ شَھِیْدٍ وَّاَدْنٰی حَفِیْظٍ، حُلْتَ دُوْنَ النُّفُوْسِ وَاَخَذْتَ بِالنَّوَاصِیَ، وَکَتَبْتَ الْاٰثَارَ وَنسَخْتَ الْاٰجَالَ، اَلْقُلُوْبُ لَکَ مُفْضِیَّۃٌ وَّالسِّرُّ عِنْدَکَ عَلَانِیَۃٌ، اَلْحَلَالُ مَا اَحْلَلْتَ وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمْتَ، وَالدِّیْنُ مَا شَرَعْتَ، وَالْاَمْرُ مَا قَضَیْتَ، وَالْخَلْقُ خَلْقُکَ وَالْعَبْدُ عَبْدُکَ، وَاَنْتَ اللّٰہُ الرَّؤُوْفُ الرَّحِیْمُ، اَسْئَلُکَ بِنُوْرِ وَجْھِکَ الَّذِیْ اَشْرَقَتْ لَہُ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ، وَبِکُلِّ حَقٍّ ھُوَ لَکَ، وَبِحَقِّ السَّائِلِیْنَ