حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اولاد (عرب قوم) میں سے چار نفر [غلام] آزاد کیے ہوں۔1 ۲۔ اور جو ایک مرتبہ پڑھے گا، وہ اس شخص کے مانند ہوگا جس نے (کسی بھی قوم کا) ایک غلام آزاد کیا ہو۔2 ۳۔ اور جو سو مرتبہ یہ کلمہ پڑھے گا، اس کو دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا اور اس کے لیے سو نیکیاں لکھدی جائیں گی اور اس کی سو بد یاں مٹا دی جائیں گی اور یہ کلمہ اس کے لیے شیطان سے بچاؤ کا سامان (محافظ) ہوگا اور قیامت کے دن کوئی بھی اس سے افضل عمل پیش کرنے والا نہ ہوگا، بجز اس شخص کے جس نے اس سے بھی زیادہ یہ کلمہ پڑھا ہوگا۔3 ۴۔ یہی وہ کلمہ ہے جو حضرت نوح ؑ نے اپنے بیٹے کو سکھلا یا تھا (مگر اس نے اس سے کام نہ لیا اور طوفان میں ہلاک ہو گیا)، اس لیے کہ اگر تمام آسمان ایک پلڑے میں (رکھے) ہوں (اور یہ کلمہ دوسرے پلڑے میں) تو یہ کلمہ ان سے بڑھ جائے گا، اور اگر (سب) آسمان حلقہ کے مانند ہوں تو یہ کلمہ(اپنے بوجھ سے) ان کو ملا دے گا۔4 ۲۔ کثر ت سے یہ کلمہ پڑھا کرے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے اور کوئی بھی طاقت وقوت اللہ بزرگ وبرتر کے سوا(میسر) نہیں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ۱۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ اور وَاللّٰہُ اَکْبَرُ دو کلمے ہیں، ان میں سے ایک (لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ) تو عرش سے ورے [دوسری طرف] کہیں رکتا ہی نہیں اور دوسرا (اَللّٰہُ اَکْبَرُ) آسمان اور زمین کے درمیان (فضا) کو بھر دیتا ہے۔1 ۲۔ یہ دونوں کلمے وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ کے ساتھ (مل کر) تو روئے زمین پر جو شخص بھی ان (تینوں کلمات) کو پڑھے گا اس کی خطا ؤں (اور گناہوں) کا ضرور کفارہ کردیا جائے گا، اگرچہ وہ سمندر کے جھا گوں کے برابر ہوں۔2کلمۂ شہادت کی فضیلت