حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اٰئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ سَائِحُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ۔ صَدَقَ اللّٰہُ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ۔ اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ہے، وہ اکیلاہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا (تمام) ملک ہے اور اسی کی سب تعریف ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ (ہم سفر جہاد سے) واپس آنے والے ہیں، (اپنی کوتاہیوں سے) توبہ کرنے والے ہیں، (اپنے رب کی)عبادت کرنے والے ہیں، (اسی کو) سجدہ کرنے والے ہیں، (اسی کی راہ میں) سفر کرنے والے ہیں، اپنے پروردگار کی حمد و ثنا کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچا کردیا اور اپنے بندہ کی مدد فرمائی اور تن تنہا (دشمنوں کی) فوجوں کو شکست دے دی۔جب اپنے شہر کے قریب پہنچے ۱۔ اور جب اپنے شہر کے قریب پہنچے تو شہر میں داخل ہونے تک برابر یہ کلمات پڑھتا رہے: اٰئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ۔1 ہم (سفرِ جہاد سے) لوٹنے والے ہیں، (اپنی کوتاہیوں سے) توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔گھر میں داخل ہونے کے وقت ۱۔ جب گھر میں داخل ہو تو کہے: تَوْبًا تَوْبًا لِرَبِّنَا اَوْبًا لَا یُغَادِرُ عَلَیْنَا حَوْبًا۔2 (ہم اپنے پروردگار کے سامنے) توبہ کرتے ہیں توبہ، اپنے رب کے لیے ہی (ہم) لوٹ کر آئے ہیں۔ وہ ہمارے کسی گناہ کو بھی باقی نہ چھوڑے (سب کومعاف کردے)۔