حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَللّٰھُمَّ صَیِّبًا نَّافِعًا۔ یا اَللّٰھُمَّ سَیْبًا نَّافِعًا۔ اے اللہ! خوب برسنے اور نفع دینے والی بارش برسا۔ یا اے اللہ! خیر و برکت اور منفعت والی بارش برسا۔جب بارش کی زیاتی سے نقصان پہنچ رہا ہویا نقصان کا خوف ہو، اس وقت کی دعا ۱۔ جب بارش بہت زیادہ ہوجائے اور اس سے نقصان ہورہا ہو یا نقصان کا خوف ہو تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا۔ اَللّٰھُمَّ عَلَی الْاٰکَامِ وَالْاٰجَامِ وَالظِّرَابِ وَالْاَوْدِیَۃِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ۔ اے اللہ! ہمارے (یعنی بستیوں کے) اردگرد (برسا)، ہم پر نہ برسا، اے اللہ پہاڑیوں پر، جنگلوں میں، ندی نالوں اور وادیوں پراور درخت اُگنے کے مقامات پر (بارش برسا)۔بادلوں کی گرج اور بجلی کی کڑک کے وقت ۱۔ جب بادلوں سے گرجنے اور بجلی کڑکنے کی (خوفناک) آوازیں سنے تو یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذٰلِکَ۔1 اے اللہ! تو ہمیں اپنے غضب سے نہ ماریو اور اپنے عذاب سے ہلاک نہ کیجیو اور اس سے پہلے ہی ہمیں امن و عافیت عطا فرمادیجیو۔ ۲۔ اور یہ آیت کریمہ پڑھے: سُبْحَانَ الَّذِیْ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہٖ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ مِنْ خِیْفَتِہٖ۔ پاک ہے وہ ذت جس کی تسبیح اور حمد و ثنا کرتا ہے رعد (فرشتہ)اور تمام فرشتے بھی اس کے خوف سے (حمد و ثنا اور تسبیح کرتے رہتے ہیں)۔