حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کروٹ پر سورہا ہے اس کو بدل دے یا اٹھ کر (تہجد کی) نماز پڑھے۔1سوتے میں ڈر جانے یا خوف و دہشت طاری ہوجانے یا نیند اچٹ جانے کے وقت کی دعائیں ۱۔ اگر سوتے میں ڈرجائے یا کوئی گھبراہٹ اور پریشانی محسوس ہو یا نیند اُچٹ [غائب] جائے تو یہ تعوُّذ پڑھے: اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنَ۔2 میں اللہ تعالیٰ کے کلماتِ تامہ کی پناہ لیتا ہوں اس کے غضب و غصہ سے اور اس کے عذاب سے اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وسوسوں سے اور اس سے کہ وہ (شیطان) میرے پاس بھی آئیں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ یہ تعوُّذ اپنے سمجھدار بچوں کو تو لفظاً لفظاً یاد کرایا کرتے تھے اور نا سمجھ بچوں کے گلے میں تعویذ لکھ کر ڈال دیا کرتے تھے۔3 ۲۔ یا یہ دعا پڑھے: اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ وَمَا یَعْرُجُ فِیْھَا وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِی الْاَرْضِ وَمَا یُخْرُجُ مِنْھَا وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَفِتَنِ النَّھَارِ وَمِنْ شَرِّ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّا رَحْمٰنُ۔1 میں اللہ کے ان کلماتِ تامہ کی جن سے نہ کوئی نیک بچ سکتا ہے نہ بد، پناہ لیتا ہوں ہر اُس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے اور جو آسمان پر چڑھتی ہے اور ہر اس چیز کے شر سے جو زمین کے اندر پیدا ہوتی ہے اور جو زمین سے (پھوٹ کر) نکلتی ہے اور رات دن کے فتنوں کے شر سے اور رات دن کے (ناگہانی) واقعات اور حادثوں کے شرسے، بجز اس اچھے حادثہ کے جو خیر کو لائے (کہ وہ تو سراسر رحمت ہے)، اے رحمن(بہت رحم کرنے والے)۔ ۳۔ اگر سوتے میں نیند اچٹ جائے تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَبْعِ وَمَا اَظَلَّتْ وَرَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لِّیْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِیْنَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِّنْھُمْ وَاَنْ یَّطْغٰی عَزَّ جَارُکَ وَتبَارَکَ اسْمُکَ۔2