حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہتا ہے تو اس کا شکر ادا کردیتاہے۔ دوسری مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ ازسرنو اس نعمت کا ثواب دیتا ہے اور جب تیسری مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ بخش دیتا ہے۔ ۲۔ یا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ (سب تعریف اس اللہ کی ہے، جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے) کہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو کسی نعمت سے سرفراز فرمائیں اور وہ اس پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ کہے تو جو اس نے حاصل کیا ہے، اس سے بھی بہتر اس کو دیا جائے گا۔قرض میں گرفتار ہونے کے وقت کی دعا ۱۔ جب کوئی شخص قرض میں گرفتار ہوجائے تو یہ دعا کیا کرے: اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔ اے اللہ! تو مجھے اپنا حلال رزق دے کر حرام سے بچادے، اور اپنے فضل و کرم سے مجھے اپنے ماسوا [اپنے علاوہ] سے بے نیاز [لاپرواہ] کردے۔ ۲۔ یا یہ دعا پڑھا کرے: اَللّٰھُمَّ فَارِجَ الْھَمِّ کَاشِفَ الْغَمِّ مُجِیْبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ رَحْمٰنَ الدُّنْیَا ورَحِیْمَھَا اَنْتَ تَرْحَمُنِیْ فَارْحَمْنِیْ بِرَحْمَۃٍ تُغْنِیْنِیْ بِھَا عَنْ رَّحْمَۃِ مَنْ سِوَاکَ۔ اے اللہ! فکر کو دور کرنے والے، غم کو دفع کرنے والے، مجبور لوگوں کی دعائوں کو قبول کرنے والے، دنیا و آخرت کے بہت بڑے رحم کرنے والے مہربان! تو ہی مجھ پر رحم کیا کرتا ہے۔ پس تو ہی (اس وقت) اپنی اُس رحمت (خاص) سے مجھ پر رحم فرما، جس سے تو مجھے اپنے ماسوا کی رحمت سے بے نیاز کردے۔