حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورۂ کافرون {قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ} دل سے پڑھتا رہا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ سورہ کافرون چوتھائی قرآن ہے اور ایک روایت میں ہے کہ (ثواب میں) چو تھائی قرآن کے برابر ہے۔3سورۂ کافرون اور سورۂ اخلاص کی مشترک فضیلت 4 سورۂ کافرون اور سورۂ اخلاص {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ} دونوں کا ہمیشہ ور درکھے، اس لیے کہ ۱۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ دو سورتیں بڑی ہی اچھی ہیں، جو فجر کی (فرض) نماز سے پہلے دو رکعتوں(سنتوں میں) میں پڑھی جاتی ہیں، سورۂ کا فرون {قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ} اور سورۂ اخلاص {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ}1سورۂ نصر {اِذَا جَآئَ} کی فضیلت سورۂ نصر {اِذَا جَآئَ} وقتاً فو قتاً پڑھا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ {اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ} قرآن کا چو تھا حصہ ہے۔2