حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فصلِ یازدہم :دعا کے قبول ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرنے کابیان جب کسی کی کوئی بھی دعا قبول ہو تو اس کا شکریہ یہ کلمات کہہ کر ادا کرے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِعِزَّتِہٖ وَجَلَالِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ۔ (بہت بہت) شکر ہے اس اللہ کا جس کی عزت اور عظمت کی بدولت اچھے کام پورے ہوتے ہیں۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کونسی چیز تم میں سے کسی شخص کو اُس سے عاجز کرتی ہے (روکتی ہے) کہ جب وہ اپنی کسی دعا کے قبول ہونے کامشاہدہ کرے، مثلاً: کسی مرض سے ۔ِشفا نصیب ہوجائے یا سفر سے (بخیر و عافیت) واپس آجائے تو کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِعِزَّتِہٖ وَجَلَالِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ۔ سب تعریف اُس اللہ کے لیے ہے جس کی عظمت و جلال کے وسیلہ سے تمام نیک کام پورے ہوتے ہیں (یعنی اِن کلمات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ضرور ادا کرنا چاہیے)۔باب اوّل :صبح اور شام کی دعائیں یہ دعائیں روزانہ صبح سے شام مانگنی چاہئیں