حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ! بیشک میں تیری پناہ میں دیتا ہوں اس (لڑکی) کو اور اسکی اولاد کو مردود شیطان سے۔ اور لڑکی کو سامنے کھڑا کرکے پانی کے چھینٹے سینہ اور سر پا مارے اور اس کے بعد پشت پر، اسی طرح داماد کو بلائے اور یہی دعا کرکے اسی طرح اس کے سر اور سینے پر اور پھر پشت پر چھینٹے دے اور اس کے بعد رخصت کردے۔ نوٹ: داماد کے لیے اُعِیْذُہٗ اور ذُرِّیَّتَہٗ کہے۔جگر گوشہ رسولﷺ حضرت فاطمہ زہرا کی رخصتی جب رسول اللہﷺ نے حضرت علی ؓ کا نکاح حضرت فاطمہ ؓ سے کردیا تو آپ ان کے گھر تشریف لے گئے اور حضرت فاطمہ ؓ سے کہا تھوڑا پانی لائو۔ چنانچہ وہ ایک لکڑی کے پیالے میں پانی لے کر حاضر ہوئیں۔ آپ نے پیالہ ان سے لے لیا اور ایک گھونٹ پانی دہن مبارک [منہ] میں لے کر پیالے میں ڈال دیا اور فرمایا: آگے آئو۔ وہ سامنے آکر کھڑی ہوگئیں تو آپ نے ان کے سینہ اور سر پر وہ پانی چھڑکا اور فرمایا: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُعِیذُھَا بِکَ وَذُرِّیَّتَھَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِاور اس کے بعد فرمایا: میری طرف پشت کرو۔ چنانچہ وہ پشت کرکے کھڑی ہوگئیں تو آپ نے باقی پانی بھی یہی دعا پڑھ کر پشت پر چھڑک دیا۔ اس کے بعد آپ نے (حضرت علی ؓ کی جانب رخ کرکے) فرمایا: پانی لائو۔ حضرت علیؓ کہتے ہیں میں سمجھ گیا جو آپ چاہتے ہیں۔ چنانچہ میں نے بھی پیالہ پانی کا بھر کر پیش کیا۔ آپ نے فرمایا: آگے آئو۔ میں آگے آگیا۔ آپ نے وہی کلمات پڑھ کر اور پیالے میں کلی کرکے میرے سر اور سینہ پر پانی کے چھینٹے دیئے۔ پھر فرمایا: پشت پھیرو۔ میں پشت پھیر کر کھڑا ہوگیا۔ آپ نے پھر وہی کلمات پڑھ کر اور پیالہ میں کلی کرکے میرے مونڈھوں کے درمیان پانی کے چھینٹے دیئے۔ اس کے بعد فرمایا: اب اپنی دلہن کے پاس جائو۔1شب زفاف (پہلی رات) کی دعا