حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تہجد کے وقت اٹھنے اور پاخانے میں جانے اور آنے کے وقت کی دعائیں اور آداب ۱۔ جب آخرِ شب میں نماز تہجد پڑھنے کے لیے اٹھے تو اگر پاخانے میں جائے تو بِسْمِ اللّٰہِ پڑھے۔3 ۲۔ اور اس کے بعد یہ تعوُّذ پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔4 اے اللہ میں تیری پناہ لیتا ہوں ایذا پہنچانے والے نر اور مادہ شیطانوں (اور جنوں) سے۔ ۳۔ اور جب فارغ ہوکر نکلے تو یہ دعا پڑھے: غُفْرَانَکَ۔5 اے اللہ میں تجھ سے مغفرت کا طلبگار ہوں۔ ۴۔ اس کے بعد یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْ۔1 اس اللہ جل جلالہ کا (لاکھ لاکھ) شکر ہے جس نے میری تکلیف دور کی اور مجھے عافیت بخشی۔وضو کرنے اور وضو سے فارغ ہونے کے وقت کی دعائیں