حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جب کسی شخص کو جنگل بیابان (یاکسی ویرانہ) میں بیابانی بھوت پریت گھیر لیں تو بلند آواز سے اذان دے۔ ۲۔ اور آیت الکرسی (بلند آواز سے) پڑھے، (سب بھاگ جائیں گے اور کوئی نقصان نہ پہنچے گا)۔دہشت اور گھبراہٹ کے وقت کی دعا ۱۔ جوشخص دہشت و گھبراہٹ محسوس کرے، اسے یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَحْضُرُوْنَ۔1 میں اللہ کے نام (ہمہ گیر) کلمات کی پناہ لیتا ہوں اللہ کے غضب (و غصہ) سے اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیطان کے کچوکوں (وسوسوں) سے اور اس سے کہ وہ شیطان میرے پاس آئیں۔کسی چیز سے مغلوب ہوجانے کے وقت کی دعا ۱۔ جب کسی شخص یا کسی چیز (کام) سے مغلوب (اور بے بس) ہوجائے تو یہ پڑھنا چاہیے: حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔1 کافی ہے میرے لیے اللہ اور وہ بڑا ہی اچھا کارساز ہے۔منشا کے خلاف چیز پیش آجانے کے وقت کی دعا