حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اگر یہ وسوسے اعمال (وضو نماز وغیرہ) میں پیش آتے ہوں تو اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھ کر بائیں جانب تین مرتبہ تھتکاردے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اس طرح کے وسوسے ڈالنے والے شیطان کا نام خِنْزَبٌ ہے۔ اس کو تعوُّذ پڑھ کر تین مرتبہ بائیں جانب تھتکاردے۔غصہ دفع کرنے کا طریقہ ۱۔ جب (کسی بھی شخص یا بات پر) غصہ آجائے تو اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس شخص کو غصہ آجائے اور وہ تعوُّذ پڑھ لے تو غصہ جاتا رہے گا۔2بدزبانی اورفحش گفتاری [بدکلامی] دفع کرنے کا طریقہ ۱۔ جو شخص بدزبان، فحش گفتار ہو، اُسے پابندی سے استغفارپڑھنا چاہیے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: حضرت حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ میںنے رسول اللہﷺ سے اپنی بدزبانی اور فحش کلامی کی شکایت کی تو آپﷺنے فرمایا: تم استغفار کی پابندی کیوں نہیں کرتے، میں تو دن میں سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں۔1کسی مجلس میں آنے جانے اور شرکت کرنے کے آداب