حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
باندھے ہوئے پر ندوں کی ٹکڑیاں ہیں، اپنے پڑھنے والوں کے بخشو انے کے لیے (اللہ تعالیٰ سے) جھگڑا کرتی ہوں گی۔5آیۃ الکرسی کی فضیلت کثرت سے اٹھتے بیٹھتے آیۃ الکرسی کی تلاوت کیا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ آیۃ الکرسی اللہ کی کتاب (قرآن) کی (ثواب کے لحاظ سے) سب سے بڑی آیت ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ یہ قرآن کی آیتوں کی سر دار ہے۔1 ۲۔ دوسری حدیث میں آیا ہے کہ جس مال یا اولاد پر اس آیۃ الکر سی کو پڑھ کر دم کر دو گے یا لکھ کر (مال میں) رکھ دو گے یا بچہ کے گلے میں ڈال دو گے، شیطان اس مال واولاد کے قریب بھی نہ آئے گا۔سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں {اٰمَنَ الرَّسُوْلُ} سے آخر تک رات میں سوتے وقت پڑھا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہسورۂ بقرہ کی دو آیتیں {اٰمَنَ الرَّسُوْلُ} سے آخر تک جس گھر میں پڑھی جائیں، تین دن تک شیطان اس گھر کے پاس بھی نہیں آنا۔2