حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ! ساتوں آسمانوں اور ہر اس مخلوق کے پروردگار جس پر سات آسمان سایہ فگن [سایہ کیے ہوئے] ہیں اور (ساتوں) زمینوں اور ہر اس مخلوق کے پروردگار جس کو وہ زمینیں اٹھائے ہوئے ہیں اور تمام شیطانوں اور ان لوگوںکے پروردگار جن کو ان شیاطین نے گمراہ کیا ہے، تو اپنی تمام مخلوق کے شر سے میرا محافظ اور پناہ دہندہ [پناہ دینے والا] بن جا کہ (مبادا) ان میں سے کوئی مخلوق مجھ پر تعدی کرے یا ظلم کرے۔ تیرا پناہ دیا ہوا (شخص) ہی غالب اور محفوظ رہتا ہے اور تیرا نام ہی برکت (و عظمت) والا ہے۔ ۴۔ اگر یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ غَارَتِ النُّجُوْمُ وَھَدَأَتِ الْعُیُوْنُ وَاَنْتَ حَیٌّ قَیُّوْمٌ لَّا تَاْخُذُکَ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ اَھْدِیْٔ لَیْلِیْ وَاَنِمْ عَیْنِیْ۔1 اے اللہ! (آسمان پر) ستارے بھی چھپ گئے اور (زمین پر) آنکھیں بھی (نیند میں) ڈو ب گئیں اور تو ہی (ہمیشہ) زندہ رہنے والا اور (سب کو) قائم رکھنے والانگہبان ہے، تجھے نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، اے حی و قیوم (پروردگار) تو میری رات کو بھی پرسکون بنادے اور میری آنکھوں کو بھی نیند بخش دے۔سوکر اٹھنے کے وقت کے آداب اور دعائیں ۱۔ جب سوکر اٹھے تویہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ رَدَّ اِلَیَّ نَفْسِیْ وَلَمْ یُمِتْھَا فِیْ مَنَامِھَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا وَلَئِنْ زَالَتَا اِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْم بَعْدِہٖ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَائَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ۔2 اس اللہ تعالیٰ کا (بہت بہت) شکر ہے جس نے میری جان مجھ کو واپس لوٹادی اور اسکو سوتے میں نہ مارا، اس اللہ جل جلالہ کا (لاکھ لاکھ) شکر ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اپنی اپنی جگہ سے ہٹنے سے روک دیا ہے اور بخدا اگر وہ (خدا کے حکم سے) ہٹ جائیں تو اسکے (حکم کے) بعد انکو ہٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بیشک اللہ تعالیٰ بہت ہی بردبار اوردر گذرکرنیوالا ہے، اور (بہت بہت) شکر ہے اس اللہ تعالیٰ کا، جس نے آسمان کو اپنی اجازت کے بغیر زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے۔ بے شک وہ اللہ تعالیٰ لوگوں پر بڑا ہی مہربان اور رحم کرنیوالا ہے۔ ۲۔ اور یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یُحْیِ الْمَوْتٰی وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔3