حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جماع3 کے وقت کی دعا ۱۔ جب ہم بستری کا ارادہ کرے تو یہ پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا۔1 اللہ کے نام سے، اے اللہ تو ہم (دونوں) کو شیطان سے بچا اور جو اولاد تو ہم کو عطا فرمائے، اس کو بھی شیطان سے بچائیو۔انزال کے وقت کی دعا ۱۔ جب انزال ہو تو یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْ لِلشَّیْطَانِ فِیْمَا رَزَقْتَنِیْ نَصِیْبًا۔2 اے اللہ! جو اولاد تو مجھے عطا فرمائے، اس میں شیطان کا کوئی حصہ (عمل دخل) نہ رکھیو۔بچہ پید ا ہونے کے بعد اس کے لیے دعا اور اذان و عقیقہ وغیرہ ۱۔ جب بچہ پیدا ہوجائے یا کسی اور کا نوزائیدہ بچہ لایا جائے تو اس کی پیدائش کے بعد ہی اس کے کان میں اذان کہے اور اپنی گود میں لٹا کر کھجور وغیرہ کوئی بھی میٹھی چیز اپنے منہ میں چبا کر یا ۔ُگھلا کر انگلی سے اس کے منہ میں تالو سے لگادے (کہ وہ چاٹ لے)، اس کے بعداس کے لیے دعا خیر و برکت کرے اور (غور وفکر اور مشورہ کے بعد) ساتویں دن بچہ کا (اچھا سا) نام رکھ دے اور سرکے بال اتروا کر عقیقہ کرے۔3 فائدہ: حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے بچہ کے کان میں اذان کہنے، تحنیک کرنے (میٹھی چیز چٹانے اور) ساتویں دن نام رکھنے، بال اتروانے اور عقیقہ کرنے کا حکم دیا ہے۔4بچہ کے لیے تعویذ