حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ! تو نے ہی میری صورت اتنی اچھی بنائی ہے، پس تو ہی میرے اخلاق بھی اچھے بنادے۔ ۲۔ یا یہ کہے: اَللّٰھُمَّ کَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَاَحْسِنْ خُلُقِیْ وَحَرِّمْ وَجْھِیْ عَلَی النَّارِ۔ اے اللہ! جیسے تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے، ایسے ہی میری سیرت بھی اچھی بنادے اور میرا (یہ) چہرہ جہنم کی آگ پر حرام کردے۔ ۳۔ اور یہ دعا کرے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ سَوّٰی خَلْقِیْ وَاَحْسَنَ صُوْرَتِیْ وَزَانَ مِنِّیْ مَا شَانَ مِنْ غَیْرِیْ۔ شکر ہے اس اللہ کا جس نے میرا جسم متناسب (اور موزوں) بنایا ہے اور میری صورت بھی اتنی حسین بنائی اور جو (اعضا) دوسروں کے عیب دار بنائے، وہ میرے موزوں (اور خوبصورت) بنائے۔ ۴۔ یا یہ کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ سَوّٰی خَلْقِیْ فَعَدَّلَہٗ وَصَوَّرَ صُوْرَۃَ وَجْھِیْ فَاَحْسَنَھَا وَجَعَلَنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔ شکر ہے اس اللہ کا جس نے میری خلقت کو بنایا تو بہت ہی متناسب بنایا اور میرے چہرہ کو صورت دی تو بہت ہی اچھی صورت اور (سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ)مجھے مسلمان بنایا۔مسنون سلام کرنے اور جوابِ سلام دینے کا طریقہ ۱۔ جب کسی کو سلام کرے تو کہے: