حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کسی پسندیدہ چیز دیکھنے کے وقت کی دعا جب کوئی بھی (اچھی اور)پسندیدہ چیز دیکھے تو کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ۔3 سب تعریف اسی اللہ کے لیے جس کے انعام (کی مدد) سے نیک کام پورے ہوتے ہیں۔کسی ناپسندیدہ چیز کے دیکھنے کے وقت کی دعا جب کوئی (ناگوار اور) ناپسندیدہ چیز دیکھے تو کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔1 اللہ کا شکر ہے ہر حال میں۔اللہ تعالیٰ کے کسی نعمت سے نوازنے پر اس کا شکر ادا کرنے کا طریقہ ۱۔ جب اللہ پاک اپنے کسی بندے کو کسی نعمت سے نوازے تو اس کو تین مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ (اللہ کا بہت بہت شکر ہے) کہناچاہیے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے:جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کو کسی نعمت سے نوازتا ہے تو وہ جب پہلی مرتبہ