حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(مستحب) ۴۱۔ دعا مانگنے والا اور ۔ُسننے والا دونوں آمین کہیں۔ (مستحب) ۴۲۔ دعا سے فارغ ہوکر دونوں ہاتھ منہ پرپھیرے۔ (مستحب) ۴۳۔ دعا کی قبولیت میں جلد بازی نہ کرے، مثلاً یوں کہے: دعا پوری ہونے میں ہی نہیں آتی، یا میں نے دعا کی تھی، قبول ہی نہیں ہوئی۔ (شرط)فصلِ چہارم :ذِکر اللہ کے آداب کا بیان ۔ُعلما نے (قرآن و حدیث کی روشنی میں) فرمایا ہے کہ ۱۔ ذاکر جس جگہ ذکر کرے وہ جگہ (ان تمام چیزوں سے جو توجہ کو ہٹانے اور خیالات کو ۔َپراگندہ [منتشر] کرنے والی ہوں) خالی اور پاک و صاف ہونی چاہیے۔ ۲۔ اور ذکر کرنے والا (دعا کے آداب میں) مذکورہ بالا صفات (مثلاً: اخلاص، خشوع وخضوع، ظاہری و باطنی طہارت و نظافت وغیرہ) سے موصوف ہونا چاہیے، اِس لیے کہ ذکر۔ُ اللہ سب سے افضل عبادت ہے، اِس لیے اِس میں دعا سے بدرجہا زیادہ تعظیم واحترام اور احتیاط و اہتمام کی ضرورت ہے۔ ۳۔ اور ذاکر کا منہ اور زبان بالکل پاک و صاف ہونی چاہیے، اگر کسی چیز کی ۔ُبو منہ میں ہو تو ۔ِمسواک کرکے اُس کو