حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۲۔ ۔ِمنیٰ میں (جہاں دسویں تاریخ کو حاجی جمروں پر کنکریاں مارتے، قربانی کرتے ہیں)۔ ۱۳ و ۱۴ و ۱۵۔ تینوں جمروں کے پاس (یہ تین ٹیلے ہیں) جن پر حاجی کنکریاں مارتے ہیں)۔ ۲۔ امام جزری ؒ فرماتے ہیں:اگر نبی ﷺ (کے روضۂ اقدس) کے پاس دعا قبول نہ ہوگی، تو پھر کس جگہ قبول ہوگی؟ (یعنی روضۂ اقدسِ رسول اللہﷺ تو دعا قبول ہونے کا وہ مقد۔ّس مقام ہے کہ اس کو تو سرِ فہرست (سب سے پہلے شمار) ہونا چاہیے۔ باقی ملتزم کے پاس دعا کی قبولیت کی ایک حدیثِ مسلسل بھی ہمیں مکہ کے راویوں سے پہنچی ہے۔فصلِ ہشتم :اُن لوگوں کا بیان جن کی دعائیں بارگاہِ الٰہی میں (جلد) قبول ہوتی ہیں احادیثِ صحیحہ1 سے ثابت ہے کہ مذکورہ ذیل لوگوں کی دعائیں خاص طور پر قبول ہوتی ہیں: ۱۔ مجبور و لاچار اور بے بس لوگ۔