حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَعْطَیْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔1 اے اللہ! ہمارے رب! تیرے ہی لیے تعریف ہے آسمانوں کے بقدر زمین کے بقدر اور جو ان کے درمیان ہے اُس کے بقدر اور اس کے بعد ہر اس چیز کے بقدر جو تو چاہے، تو ہی تعریف کا اہل ہے اور تو ہی بڑائی اور بزرگی کا مالک ہے، جو کچھ تو (کسی کو) دے، اسے کوئی روک نہیں سکتا اور کسی دولت مند کو اس کی دولت تجھ سے نہیں بچاسکتی۔سجدہ کرنے کے وقت کی دعائوں کا بیان ۱۔ سجدہ میں کم از کم تین بار: سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی۔2 پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند و برتر ہے۔ کہنے کے بعد یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْْبَتِکَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ لَا اُحْصِیْ ثَنَائً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ۔3 اے اللہ! بے شک میں پناہ لیتا ہوں تیری رضا کی، تیرے غصہ اورناراضگی سے اور تیری معافی کی، تیری سزا (اور عذاب) سے اور میں تیری ہی پناہ لیتا ہوں تیرے (قہر و غضب) سے، میں تیری تعریف کا حق ادا نہیں کرسکتا، (بس) تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی تعریف کی ہے (اور ہمیں بتلایا ہے)۔ ۲۔ یا یہ کہے: اَللّٰھُمَّ لَکَ سَجَدْتُّ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ۔ سَجَدَ وَجْھِیْ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَصَوَّرَہٗ فَاَحْسَنَ صُوَرَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ تَبَارَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔1 اے اللہ! میں نے تیرے ہی لیے سجدہ کیا ہے اور تیرے ہی اوپر میں ایمان لایا ہوں اور تیرا ہی میں فرمانبردار ہوں، میری پیشانی نے اس (پروردگار) کو سجدہ کیا ہے جس نے اس کو پیدا کیا اور صورت دی، اوربہت اچھی صورت دی، (سننے کے لیے) کان بنائے، (دیکھنے کے لیے) آنکھیں بنائیں۔ بڑا ہی برکت والا ہے اللہ جو بہترین پیدا کرنے والا ہے۔