حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کو کوئی وسعت دینے والا نہیں، اور جسے تو گمراہ قرار دے دے، اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں، اور جسے تو ہدایت دے دے، اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، اور جو چیز تو روک دے (نہ دے)، اس کا کوئی دینے والا نہیں اور جو تو عطا کرے، اس کو کوئی روکنے والا نہیں، اور جو تو دورکردے، اسے کوئی قریب کرنے والا نہیں، اور جو تو قریب کردے، اسے کوئی دور کرنے والا نہیں، اے اللہ! تو ہمارے اوپر اپنی برکتیں، اپنی رحمت، اپنا فضل و انعام، اور اپنا رزق کشادہ فرمادے۔ اے اللہ! میں تجھ سے وہ دائمی نعمت مانگتا ہوں، جو نہ کبھی بدلے اور نہ اس کو زوال ہو، اے اللہ! میں تجھ سے خوف و اندیشہ کے دن امن وامان چاہتا ہوں۔ اے اللہ! تو نے جو ہمیں عطا فرمایا، اس کے بھی شر سے اور جو عطا نہیں فرمایا، اس کے بھی شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ تو ایمان کو ہمارا محبوب بنادے اور ہمارے دلوں میں اس کو آراستہ و پیراستہ کردے اور کفر کو، بدکاری کو، نافرمانی کو، مکروہ بنادے (اور ہمارے دلوں کو ان سے متنفر [نفرت کرنے والا] کردے)اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل کردے۔ اے اللہ! تو ہمیں اسلام پر اٹھائیو اور (اپنے) نیک بندوں میں شامل کیجیو، نہ ہم (اپنی بدعمالیوں سے ذلیل و) رسوا ہوں اور نہ ہم فتنوں میں گرفتار ہوں۔ اے اللہ! تو ہلاک کردے ان کافروں کو، جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیرے راستہ سے (مخلوق کو) روکتے ہیں اور تو ان پر اپنا قہر و عذاب نازل فرما۔ اے برحق معبود! تو یہ دعا قبول فرما۔نومسلموں کے لیے دعا ۱۔ اور جو غیر مسلم (اس سفرِ جہاد میں) اسلام قبول کریں، ان کو یہ دعا سکھلائے۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ۔1 اے اللہ! تو میری مغفرت فرما، اور مجھ پر، رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے روزی عطا فرما۔سفرِ جہاد سے واپسی پر ۱۔ سفرِ جہاد سے جب واپس ہو تو جس بلند مقام پر پہنچے تو تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ (نعرئہ تکبیر) کہے اور اس کے بعد یہ دعا پڑھے: