حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللہ کی راہ میں شہید ہونے کا ثواب حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس شخص نے (اللہ کی راہ میں)اونٹنی کا دودھ دوہنے کے درمیانی وقفہ کے بقدر (ذرا سی دیر) بھی جنگ کی، اس کے لیے جنت واجب ہوگی۔4مرنے کے وقت کی دعا ۱۔ مرنے کے وقت مرنے والے کا منہ قبلہ کی طرف کردیا جائے اور یہ دعامانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاَلْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ الْاَعْلٰی۔5 اے اللہ! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے رفیق اعلیٰ (انبیا و صالحین) کے ساتھ ملادے۔ ۲۔ اوریہ کہے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ اِنَّ لِلْمَوْتِ سَکَرَاتٍ۔6 اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، بے شک موت کی سختیاں (برحق) ہیں۔ ۳۔ اور یہ دعاکرتا رہے: اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَکَرَاتِ الْمَوْتِ۔1 اے اللہ تو موت کی سختیوںپر اور جان کنی (کی تکلیف) پر میری مدد فرما۔