حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بہت بہت تعریف، اور تمام جہانوں کا پروردگار اللہ (ہر برائی سے) پاک ہے، کوئی طاقت اور کوئی قوت(سب پر) غالب اور حکمتوں والے اللہ (کی مدد) کے بغیر (میسر) نہیں، اے اللہ! تو مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے رزق عطا فرما۔ فائدہ: ایک اعرابی (دیہاتی) کی حدیث ہے کہ اس نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا: مجھے کوئی ایسی چیز بتلا دیجیے، جسے میں پڑھا کرو ں تو آپ نے اس کو مذ کورہ بالا کلمہ اور دعا بتلائی۔2تسبیح وتحمید اور اس کی فضیلت ۱۔ زیادہ سے زیادہ یہ تسبیح پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔ اللہ پاک ہے اور اسی کی حمد وثنا ہے۔ فائدہ ۱: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص ایک مرتبہ یہ تسبیح وتحمید پڑھے گا،اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور جو شخص دس مرتبہ پڑھے گا، اسکے لیے سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور جو سو مرتبہ پڑھے گا، اسکے لیے ہزاز نیکیاں لکھی جائیں گی اور جو اس سے زیادہ مرتبہ پڑھے گا، اسکے لیے اللہ (اسی حساب سے) اس سے زیادہ نیکیاں لکھے گا۔1 فائدہ ۲: دوسری حدیث میں ہے کہ جو دن میں سو مرتبہ یہ تسبیح پڑھے گا، اس کی خطا ئیں اس سے ساقط (معاف) کردی جائیں گی، اگرچہ وہ سمند رکے جھاگوں کے برابر ہی (کیوں نہ) ہوں۔2 فائدہ ۳: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ یہ وہ سب سے افضل کلام ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں کے لیے انتخاب فرمایا ہے۔3 فائدہ ۴: ایک اور حدیث میں ہے: یہی وہ کلمات ہیں جن کا حضرت نوح ؑ نے اپنے بیٹے کوحکم دیا تھا، اس لیے کہ یہی (تمام) مخلوق کی عبادت اور تسبیح ہے اور اسی (کی بر کت) سے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے۔4