حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس سوال کو پور افرمادے) اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ میں (کسی پر) ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے اور اس سے کہ میں (کسی پر) زیادتی کروں یا مجھ پر زیادتی کی جائے، اور میں کسی ایسی خطا یا گناہ کا ارتکاب کروں جسے تو معاف نہ فرمائے۔ اے اللہ!آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، حاضر و غائب کا علم رکھنے والے، عظمت و جلال کے مالک، میں اِس دنیا کی زندگی میں تجھ سے عہد کرتا ہوں اور تجھ کو گواہ بناتا ہوں، اور تیری گواہی بہت کافی ہے کہ میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی لائقِ عبادت نہیں۔ تو اکیلا (معبود) ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تیرا ہی سارا ملک ہے، اور تیرے ہی لیے سب تعریف ہے اور تو ہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور اس پر بھی شہادت دیتا ہوں کہ بے شک (سردار دوجہاں) محمد (ﷺ) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، اور اس پر بھی شہادت دیتا ہوں کہ تیرا وعدہ سچا ہے، تجھ سے ملنا برحق ہے اور قیامت ضرور آنے والی ہے، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں، اور یہ کہ تو اہل قبور کو ضرور (قبروں سے) اٹھائے گا (اور دوبارہ زندہ کرے گا) اور یہ کہ تو اگر مجھ کو میرے نفس کے حوالے کردے گا تو یقینا کمزوری، (شرمناک) عیب، گناہ اور خطاکاری کے سپرد کردے گا، اور اس پر کہ بے شک میں تیری رحمت کے سوا کسی چیز پر بھروسہ نہیں کرتا، پس تو میرے تمام گناہ معاف کردے، کیونکہ تیرے سوا اور کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں ہے اور میری توبہ قبول کرلے، بے شک تو، تو بڑا توبہ قبول کرنے اور بہت رحم کرنے والا ہے۔سورج نکلنے کے وقت کی دعا اور نمازِ اشراق (نمازِ چاشت) کا بیان ۱۔ جب سورج نکل آئے تو یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَقَالَنَا یَوْمَنَا ہٰذَا وَلَمْ یُھْلِکْنَا بِذُنُوْبِنَا۔1 اس اللہ کا (لاکھ لاکھ) شکر ہے، جس نے ہمیں یہ آج کا دن دکھایا اور ہمارے (کل کے)گناہوں کے سبب ہمیں ہلاک نہ کر ڈالا۔ ۲۔ یا یہ دعا پڑھے اور اس کے بعد دو رکعتیں (نماز اشراق) پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَھَبَنَا ہٰذَا الْیَوْمَ وَاَقَالَنَا فِیْہِ عَثَرَاتِنَا وَلَمْ یُعَذِّبْنَا بِالنَّارِ۔2 سب تعریف ہے اس اللہ کی جس نے ہمیں یہ (آج کا) دن نصیب فرمایا اور ہماری لغزشیں [کوتاہیاں] معاف فرمائیں اور ہمیں جہنم کے