حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ اس کے بعد ہاتھ نیچے کرلے اور اتنی دیر خاموش رہے جتنی دیر میں انسان سورۂ فاتحہ پڑھتا ہے۔ پھر دوبارہ ہاتھ اٹھا کر اسی طرح عمل کرے جیسے پہلے کیا تھا۔4۔َمشعر حرام1 (مزدلفہ)میں قیام ۱۔ جب عرفات سے (غروبِ آفتاب کے وقت) واپس لوٹے اور مزدلفہ میں پہنچے (اور مغرب وعشا کی نماز ایک ساتھ پڑھے اور آرام کرچکے) تو (صبح صادق طلوع ہونے کے بعد) قبلہ کی طرف رخ کرکے کھڑا ہو اور دعا، تکبیر، تہلیل، توحید میں مصروف رہے (یعنی جو کلمات اور دعامیدانِ عرفات میں پڑھی تھیں، وہی یہاں پڑھتا رہے)، یہاں تک کہ دن کی روشنی اچھی طرح پھیل جائے (تو منیٰ میں واپس آئے)۔2 ۲۔ مزدلفہ کے قیام کے وقت بھی برابر تلبیہ پڑھتا رہے، یہاں تک کہ جمرۂ عقبہ پر کنکریاں مارے پہلے دن (یعنی ۱۰ تاریخ جس کو یوم النحر کہتے ہیں) صرف اسی جمرۂ عقبہ پر کنکریاں ماری جاتی ہیں)۔3رمی ۔ِجمار (ٹیلوں پر کنکریاں مارنے) کے وقت ۱۔ اور جب منیٰ میں یوم النحر کے اگلے دن، یعنی ۱۱ تاریخ کو جمروں (ٹیلوں) پر کنکریاں مارنے کا قصد کرے تو جب جمرۂ دنیا (منیٰ سے قریب تر ٹیلہ) پر آئے توسات کنکریاں مارنے کے بعد یا ساتھ ہی اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے۔4