حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(ایسے وقت میں) میں نے تو اس کتاب کو ہی اپنے لیے پناہ گاہ بنایا ہے اور صرف اللہ جل جلالہ پر بھروسہ کیا ہوا ہے، وہی میرے لیے بہت کافی ہے اور وہی بہتر ین کا رساز ہے۔ حصن حصین پڑھنے کی اجازت میں نے اپنی اولاد: ابو الفتح محمد، ابو بکر احمد، ابو القاسم علی اور ابوا لخیر محمد کو نیز فاطمہ، عائشہ، سلمیٰ اور خد یجہ کو اس (حصن حصین) کے اور اسی کے ساتھ ان تمام احادیث کی، جن کا روایت کرنا میرے لیے جائز ہے، مجھ سے (میری طرف منسو ب کر کے) روایت کرنے کی اجازت دیدی ہے، اسی طرح میں نے اپنے ہم عصروں کو بھی (ان سب کے روایت کرنے کی) اجازت دیدی ہے۔ اور صرف خدائے یگا نہ کے لیے ہی (تمام تر) تعریف ہے اوّل میں بھی، آخر میں بھی، ظا ہر میں بھی، باطن میں بھی۔ اور اللہ تعالیٰ کا صلوٰۃ وسلام سرور کائنات محمد اور ان کے آل واصحاب پر ہو۔ اے اللہ! تو اس (حصن حصین) کے مؤلف کی اور اس کے لکھنے والے کی، پڑھنے والے کی اور ان کے حق میں دعائے خیر کرنے والوں کی اور تمام مسلمانوں کی مغفرت فرمادے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ وَصَلَّی اَللّٰہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ وَّسَلَّمَ۔ حَسبنا اللّٰہُ ونعم الوکیل نعم المولٰی ونعم النصیر۔