حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پھر بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہہ کر نحر کرے (نیزہ یا برچھے سے لمبائی میں گلا کاٹے)۔2عقیقہ کا جانور ذبح کرنے کے وقت ۱۔ اگر عقیقہ کا جانور ہو تو قربانی کے جانور کی طرح عمل کرے صرف بِسْمِ اللّٰہِ عَقِیْقَۃُ فُلَانٍ اضافہ کرے۔ فلاں کی جگہ بچے یا بچی کا نام لے۔3خانہ کعبہ میں داخل ہونے کے وقت ۱۔ جب (مکہ میں آکر زیارت کرچکے اور) خانۂ کعبہ کے اندر داخل ہو تو اس کے ہر کونہ اور گوشہ میں اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے اور دعائیں مانگے، اور جب باہر نکل آئے تو خانۂ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر دو رکعت نماز پڑھے۔1 فائدہ ۱: حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ (حجۃ الوداع کے موقعہ پر) خانۂ کعبہ کے اندر داخل ہوئے۔ اسامہ بن زید، عثمان بن طلحہ حجبی(کعبہ کے کلید بردار) اور بلال ؓ بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ خانۂ کعبہ کا دروازہ بند کردیا اور کافی دیر تک اندر رہے۔ (راوی حدیث ابن عمر کہتے ہیں)جب رسول اللہﷺ باہر تشریف لائے تو میں نے بلال ؓ سے دریافت کیا: رسول اللہﷺ نے اندر کیا کیا تھا؟ بلال ؓ نے کہا: ایک (اگلے)ستون کو اپنے بائیں جانب اور دو ستونوں کو دائیں جانب اور تین (پچھلے) ستونوں کو اپنے پیچھے کرکے نماز پڑھی تھی۔2 خانہ کعبہ اس زمانے میں چھ ستونوں پر بنا ہوا تھا۔3 فائدہ۲:دوسری حدیث حضرت اسامہؓ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہﷺ بیت اللہ کے اندر داخل ہوئے تو بلال ؓ کو حکم دیا۔ انہوں نے دروازہ بند کردیا۔ بیت اللہ کے اس زمانہ میں چھ ستون تھے۔ تو آپ آگے بڑھے، یہاں تک کہ جب ان دو ستونوں کے درمیان پہنچے جو کعبہ کے (بند) دروازے کے متصل ہیں تو آپ بیٹھ گئے اور اللہ کی حمد و ثنا کی،