حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوئے اٹھائے: بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا یُشْفٰی سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا۔1 اللہ کے نام کے ساتھ ہماری ہی زمین کی مٹی، ہم ہی میں کے کسی ایک شخص کے تھوک کے ساتھ،ہمارے پروردگار کے حکم سے ہمار ابیمار اچھا ہوجائے۔ یا یہ کہتے ہوئے: یَشْفٰی سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا۔ ہمارا بیمار ہمارے رب کے حکم سے اچھا ہوجانا چاہیے۔پائوں (ہاتھ) سن ہوجانے کے لیے عمل ۱۔ جب پائوں (یا ہاتھ)سن ہوجائے تو جس سے سب سے زیادہ محبت ہو اس کا نام لے۔جسمانی دکھ تکلیف کے لیے دعا ۱۔ جس شخص کو کوئی جسمانی دکھ درد یا کوئی تکلیف ہو، وہ اپنا دایاں ہاتھ تکلیف کی جگہ پر رکھے اور تین مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ کہے اور سات مرتبہ یہ دعا پڑھے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ۔ میں اللہ اور اس کی قدرت کی پناہ لیتا ہوں اس تکلیف کے شر سے جو مجھے ہورہی ہے اور جس سے میں ڈررہا ہوں۔ ۲۔ یا سات مرتبہ یہ پڑھے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ۔1