حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لو) میں نے اپنے اس بندہ کو بخش دیا۔ پھر وہ بندہ جب تک خدا چا ہتا ہے اس عہد پر قائم رہتا ہے۔ پھر کوئی گناہ کر بیٹھتا ہے تو پھر (نادم ہو کر) کہتا ہے: اے میرے پروردگار! میں تو یہ ایک اور گناہ کر بیٹھا تو اس کو بھی بخش دے، تو اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرماتے ہیں: میرے اس بندہ کو یقین ہے کہ اس کا کوئی پروردگار ہے جو گناہ معاف بھی کرتا ہے اور ان پر مو اخذہ بھی کرتا ہے، (سن لو) میں نے اس کو (پھر) معاف کردیا۔ پھر جب تک خدا چا ہے وہ گناہوں سے باز رہتا ہے پھر اور کوئی گناہ کر بیٹھتا ہے تو پھر (نادم ہو کر) کہتا ہے: اے میرے پروردگار! میں تو پھر یہ اور گناہ کر بیٹھا تو اس کو بھی بخش دے۔ اللہ تعالیٰ پھر (فرشتوں سے) فرماتے ہیں: میرے اس بندے کو یقین ہے کہ اس کا کوئی پر وردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی کرتا ہے اور ان پر سزا بھی دیتا ہے، (سنو) میں نے اپنے اس بندے کو پھر معاف کردیا (رسول اللہﷺ نے) تین مرتبہ اس بندہ کے گناہ اور توبہ کرنے کا ذکر فرمایا اور (اس کے بعد)فرمایا: پس اسی طرح جو چا ہے کرتا رہے(یعنی ہر گناہ کے بعد توبہ کرتا رہے)۔1 فائدہ ۱۹: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ خو شنجری ہے اس شخص کے لیے جس کے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار موجود ہے۔2 فائدہ ۲۰: اس شخص کی حدیث بھی پہلے گذر چکی ہے جس نے رسول اللہﷺ سے اپنی تیز زبانی (اور بد کلامی کے عیب) کی شکایت کی تھی تو آپ نے فرمایا تھا: تمہیں استغفار کی خبر نہیں (استغفار ہی تو اس عیب کو دور کرتا ہے)۔استغفار کا طریقہ ۱۔ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ کثرت سے پڑھا کرے۔