حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ یا یہ دعامانگے: اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ اِھْزِمِ الْاَحْزَابَ۔ اَللّٰھُمَّ اھْزِمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ۔4 اے اللہ! کتاب (قرآن) کو اتارنے والے، بہت جلد حساب کردینے والے، ان (دشمنوں کی) فوجوں کو شکست دے دے۔ اے اللہ تو ان کو پسپا کردے اور ان میں زلزلہ (ہلچل) ڈال دے۔دشمنوں کے شہرپر اترنے کے وقت جب (مسلمانوں کا لشکر) دشمنون کے شہر (یا بستی) کے قریب پہنچے تو (امیر لشکر) یہ ہے: اَللّٰہُ اَکْبَرُ خَرِبَتْ۔۔۔۔۔ اللہ سب سے بڑا ہے، خدا کرے تباہ ہوجائے۔۔۔۔۔ یہاں (نقطوں کی جگہ) اس شہر کا نام لے جس میں داخل ہونا چاہتا ہے، اس کے بعد تین مرتبہ یہ پڑھے: اِنَّا اِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَۃِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ۔1 بے شک ہم جب کسی (دشمن)قوم کے میدان(علاقہ) میں اتریں تو خوفزدہ لوگوں کی صبح (خدا کرے) بری ہو۔کسی قوم سے اندیشے اور خوف کے وقت ۱۔ اگر کسی (دشمن) قوم سے (ناگہانی حملہ وغیرہ کا) ڈر ہو تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔2 اے اللہ! بے شک ہم تجھ کو ان کے سامنے (مقابلہ میں) سپر [ڈھال] بناتے ہیں اور ان کی شرارتوںسے تیری پناہ لیتے ہیں۔دشمن کے مسلمانوں کا محاصرہ کرلینے کے وقت کی دعا