حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نکاح کا خطبہ ۱۔ اگرکسی کا نکاح پڑھائے تو حسب ذیل خطبہ پڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئٰاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَا ھَادِیَ لَہٗ، وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ یٰٓـاَیُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْھَا زَوْجَھَا وَبَثَّ مِنْھُمَا رِجَالًا کَثِیْرًا وَّنِسَآئًط وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآئَلُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامَط اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًاO یٰٓـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِہٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَO یٰٓـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاO یُّصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَکُمْ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْط وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَفَوْزًا عَظِیْمًاO 1 سب تعریف اللہ کے لیے ہی ہے، ہم اسی کی تعریف کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور اپنے نفسوں کی شرارتوں اور اپنے برے اعمال سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ جس شخص کو اللہ نے ہدایت دی اس کو کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جس کو اس نے گمراہ قرار دے دیا، اس کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی اور عباد ت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اے لوگو! تم اپنے پروردگار (کی نافرمانی) سے ڈرو جس نے تم (سب) کو ایک ہی جان سے پیدا کیا اور اس کا جوڑا (بیوی کو) بھی اسی سے پیدا کیا اور ان دونوں (میاں بیوی) سے بہت سے مرد اورعورتیں (دنیا میں پیدا کیے اور)پھیلادیئے اور اللہ (کے عذاب) سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے کام نکالتے ہو اور قرابتوں (کی حق تلفیوں) سے بچو۔ (یاد رکھو)تمہیں موت اسلام پر ہی آئے۔ اے ایمان والو! تم اللہ سے ڈرو اور (زبان سے) درست بات ہی کہا کرو تو اللہ تمہارے اعمال کو (بھی) درست کردے گا اور تمہارے گناہوں کو بھی معاف کردے گا اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی، بے شک اس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ۲۔ چاہے تو ’’ورسولہ‘‘ کے بعد یہ اضافہ کرے: اَرْسَلَہٗ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًام بَیْنَ یَدَیِ السَّاعَۃِ، مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ رَشَدَ وَمَنْ یَّعْصِھِمَا فَاِنَّہٗ لَا یَضُرُّ اِلَّا نَفْسَہٗ وَلَا یَضُرُّ اللّٰہَ شَیْئًا۔2 (اللہ نے) اس (رسول) کو (دین)حق کے ساتھ بھیجا ہے۔ قیامت (آنے) سے پہلے، (مومنوں) کو خوشخبری دینے کے لیے اور (منکروں کو) خبردار کرنے کے لیے، جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی وہ ہدایت پاگیا اور جس نے ان کی نافرمانی کی وہ اپنے آپ کو ہی نقصان پہنچائے گا۔ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑے گا۔