حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سورج یا چاند گرہن کے وقت جب سورج گرہن یا چاند گرہن ہو تو اللہ سے دعا کرے، تکبیر کہے اور نماز (صلوٰۃ کسوف) پڑھے اور صدقہ خیرات کرے۔پہلی کا چاند دیکھنے کے وقت کی دعائیں ۱۔ جب پہلی تاریخ کا چاند دیکھے تو اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے اور یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی۔ رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ۔ اے اللہ! تو اس چاند کوبرکت و ایمان کے، اور سلامتی و اسلام کے، اور ہر اس عمل کی توفیق کے ساتھ نکال جو تجھے پسند ہو اور جس سے تو راضی ہو۔ اے چاند! میرا اور تیرا دونوں کاپروردگار اللہ ہے۔ ۲۔ اور تین مرتبہ یہ کہے: ہِلَالُ خَیْرٍ وَّرُشْدٍ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ ہٰذَا الشَّھْرِ وَخَیْرِ الْقَدْرِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ۔ (یہ) خیر و برکت اور ہدایت و نیکی کا چاند ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس مہینہ کی خیر وبرکت اور اس تقدیر (الٰہی) کی خیر و برکت کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔ ۳۔ یا یہ دعامانگے: اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا خَیْرَہٗ وَنَصْرَہٗ وَبَرَکَتَہٗ وَفَتْحَہٗ وَنُوْرَہٗ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا بَعْدَہٗ۔