حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوتا ہے۔ لہٰذا جب تم اس پر سوار ہو تو جس طرح اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے اللہ عزوجل کا نام لو، پھر اس سے کام لو۔ (یعنی حسب منشا سوار ہو اور سفر کرو)۔ اس لیے کہ اللہ عزوجل ہی (ان سواریوں پر تم کو) سوار کرتا ہے۔3دورانِ سفر میں پڑھنے کی دعائیں ۱۔ اثنائے سفر میں حسب ذیل تعوُّذ پڑھتا رہے: اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَّعْثَائِ السَّفَرِ وَکَاٰبَۃِ الْمُنْقَلَبِ وَالْحَوْرِ بَعْدَ الْکَوْرِ وَدَعْوَۃِ الْمَظْلُوْمِ وَسُوْئِ الْمَنْظَرِ فِی الْاَھْلِ وَالْمَالِ۔1 اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں سفر کی سختیوں سے اور (سفر سے) واپسی (ناکامی) کی اذیت سے اور ترقی کے بعد تنزلی سے اور مظلوم کی (بد)دعا سے اور (واپسی پر) اہل و عیال میں کسی تکلیف دہ منظر سے۔ ۲۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ بَلَاغًا یُبَلِّغُ خَیْرًا وَّمَغْفِرَۃً مِّنْکَ وَرِضْوَانًا۔ بِیَدِکَ الْخَیْرُ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَھْلِ۔ اللّٰھُمَّ ھَوِّنْ عَلَیْنَا السَّفَرَ وَاطْوِ لَنَا الْاَرْضَ۔ اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَّعْثَائِ السَّفَرِ وَکَاٰبَۃِ الْمُنْقَلَبِ۔2 اے اللہ! (میں تجھ سے) ایسی کامیابی(چاہتا ہوں) جو خیر و خوبی کو پہنچادے (یعنی اس کا انجام خیر ہو) اور تیری (خاص) مغفرت اور رضا (چاہتا ہوں)۔ تیرے ہی ہاتھ میں (تمامتر) خیر وبرکت ہے، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! تو ہی (ہمارا) سفر میں رفیق ہے اور تو ہی گھر بار میں (ہمارا) قائم مقام (اور محافظ) ہے۔ اے اللہ! تو (اس) سفر کو ہم پرآسان کردے اور زمین (کی مسافت) کو ہمارے لیے طے کردے۔ اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں سفر کی سختی سے اور (سفر سے) واپسی کی اذیت سے۔