حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
ہے۔ ۲۰۔ یا صبح و شام یہ دعا پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ، مَا شَائَ اللّٰہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُنْ، اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، وَاَنَّ اللّٰہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْئٍ عِلْمًا۔1 اللہ (ہر برائی سے) پاک ہے اور اسی کے لیے حمد و ثنا ہے اور طاقت و قوت بھی بس اسی کی ہے، (اس لیے) جو اللہ نے چاہا، وہ ہوا اور جو نہیں چاہا، وہ نہیں ہوا، میں یقین رکھتا ہوں کہ بے شک اللہ بڑی قدرت والا ہے اور بے شک اس کا علم ہر چیز پرمحیط ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس نے صبح کو یہ دعا پڑھ لی، وہ دن بھر ہر بلا سے محفوظ رہیگا اور جس نے شام کو یہ دعا پڑھ لی، وہ ساری رات بلائوں سے محفوظ رہیگا۔ ۲۱۔ یا صبح وشام یہ دعا پڑھا کرے: اَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْاِسْلَامِ وَکَلِمَۃِ الْاِخْلَاصِ وَعَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَلٰی مِلَّۃِ اَبِیْنَا اِبْرٰھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔2 ہم نے صبح کی فطرت اسلام پر، کلمہ اخلاص پر اور اپنے (محبوب) نبیﷺ کے دین پر اور اپنے جدِ امجد (حضرت) ابراہیم ( ؑ ) کی ملت پر جو موحد اور مسلمان تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے۔ ۲۲۔ صبح کے وقت یہ دعا بھی پڑھنی چاہیے۔ بعض حدیثوں میں صبح و شام دونوں وقت پڑھنا ثابت ہے۔ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّہٗ وَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ۔3 اے (ہمیشہ ہمیشہ) زندہ رہنے والے! اے (زمین و آسمان اور تمام مخلوق کو) قائم رکھنے والے! تیری رحمت کی دہائی [مدد کے لیے پکارنا] ہے، تو میرے تمام کام درست کردے اور مجھے ایک لمحہ کے لیے بھی تو میرے نفس کے حوالے نہ کر۔ فائدہ: مصیبت کے وقت سجدہ میں پڑ کر یہ دعا پڑھنا بہت کارگر [مفید] ہے۔ سرورِ کائناتﷺ نے جنگ بدر کے موقعہ پر سجدہ میں پڑ کر یہی دعا پڑھی تھی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے فتح نصیب فرمائی۔