حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
الگ کردے اور سترہ برس کی عمر میں اس کی شادی کردے۔ فائدہ: حدیث شریف میں رسول اللہﷺ نے ہر مسلمان کو بچوں کے بارے میں مذکورہ بالا ہدایات دی ہیں اور حکم فرمایا ہے۔3جوان ہوجانے اور شادی کردینے کے بعد ۱۔ جب اولاد صوم و صلوٰۃ کی پابند، جوان اور اپنے گھر بار کی ہوجائے تو اس کو سامنے بٹھا کر کہے: لَا جَعَلَکَ اللّٰہُ عَلَیَّ فِتْنَۃً۔1 اللہ تجھے (دنیا و آخرت میں) میرے لیے فتنہ نہ بنائے۔سفر پر جانے والے (مسافر) اور رخصت کرنے والے (مقیم) کے لیے دعائیں ۱۔ جب کوئی سفر پر جارہا ہو تو رخصت کرنیوالا مقیم اس سے مصافحہ کرے اور یہ دعا دے: اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ۔2 میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں تمہارے دین کو، امانت (و دیانت) کو اور تمہارے عمل کے خاتموں (کو سفر) کے انجام کو (وہی سب کا محافظ ہے)۔ آخرمیں اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ کہے (اور رخصت کردی) اگر چند آدمی ہوں تو اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہے۔