حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے الفاظ میں تعزیت کی۔2حضرت خضر ؑ کی تعزیت ۱۔ یا حسبِ ذیل الفاظ میں تعزیت کرے: اِنَّ فِی اللّٰہِ عَزَائً مِّنْ کُلِّ مُصِیْبَۃٍ وَّعِوَضًا مِّنْ کُلِّ فَائِتٍ وَّخَلَفًا مِّنْ کُلِّ ھَالِکٍ، فَاِلَی اللّٰہِ فَاَنِیْبُوْا، وَاِلَیْہِ فَارْغَبُوْا۔ وَنَظَرُہٗ اِلَیْکُمْ فِی الْبَلَائِ، فَانْظُرُوْا، فَاِنَّمَا الْمُصَابُ مَنْ لَّمْ یُجْبَرُ۔ بے شک اللہ ہی ہر مصیبت میں صبر دینے والا ہے اور ہر فوت شدہ شخص یا چیز کا بدلہ اور ہر ہلاک شدہ شخص یا چیز کا عوض دینے والا ہے، پس تم سب اللہ کی جانب ہی رجوع کرو اور اسی کی طرف رغبت کرو اور اس آزمائش میں اس کی نظر تمہاری جانب ہے، پس تم خیال رکھو (اجر وثواب سے محروم نہ ہوجانا)، اس لیے کہ مصیبت زدہ(درحقیقت) وہی شخص ہے جس کو عوض (اجروثواب) نہیں دیا گیا۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ (رسول اللہﷺ کی وفات کے دن) ایک سفید ریش [سفید داڑھی] قوی ہیکل [بڑے جسم والا] اور حسین وجمیل شخص آیا اور لوگوں کی گر دنیں پھلا نگتا ہوا(جنازہ مقد۔ّس کے پاس) پہنچا اور خوب پھوٹ پھوٹ کر رویا اور پھر صحابہ کی طرف متوجہ ہو کر مذکورہ بالا الفاظ میں تعزیت کی اور فوراً چلا گیا۔حضرت ابو بکر اور حضرت علیؓ نے فرمایا: یہ خضر ؑ تھے۔1میت کو اٹھا نے یا جنازہ اٹھانے کے وقت ۱۔ جو لوگ میت کو اٹھا کر مسہری [چارپائی] پر لٹا ئیں یا جو جنازہ اٹھائیں، وہ اٹھانے کے وقت بِسْمِ اللّٰہِ کہیں۔2 دعائے نماز جنازہ