حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۸۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنَ الْخَیْرِ کُلِّہٖ مَا عَلِمْتُ مِنْہُ وَمَا لَمْ اَعْلَمْ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا سَئَلَکَ بِہٖ عِبَادُکَ الصَّالِحُوْنَ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ مِنْہُ عِبَادُکَ الصَّالِحُوْنَ۔ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ رَبَّنَا اِنَّنَااٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا وَاٰتِنَا ماَ وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۔2 اے اللہ! میں تجھ سے ہر طرح کی تمام تر خیر (اور بھلائی) مانگتا ہوں، جو میں جانتا ہوں وہ بھی اور جو نہیں جانتا وہ بھی۔ اے اللہ! میں تجھ سے ہر وہ خیر (اور بھلائی) مانگتا ہوں، جو تیرے نیک بندوں نے تجھ سے مانگی ہو، اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جس کے شر سے پناہ مانگی ہوتیرے نیک بندوں نے۔ اے ہمارے رب! تو ہمیں دنیا میں بھی (ہر) اچھائی (اور بھلائی و نیکی) عطا فرما، اور آخرت میں بھی (ہر) اچھائی (اور خوبی) عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔ اے ہمارے پروردگار! بے شک ہم ایمان لے آئے، پس تو بخش دے ہمارے گناہوں کو اور ہم کو عذاب جہنم سے بچالے۔ اے ہمارے پروردگار! اور جن (نعمتوں) کے وعدے تو نے اپنے رسولوں کی معرفت کیے ہیں وہ سب پورے کیجیو اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجیو، بے شک تو (کبھی) وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ ۹۔ یہ استغفار جس کا نام سید الاستغفار ہے، ضرور پڑھے: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ۔ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْئُ بِذَمنْبِیْ فَاغْفِرْ لِی اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔1 اے اللہ! تو ہی میرا پروردگار ہے، تیرے سوا کوئی لائقِ عباد ت نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہوں اور میں بقدر طاقت (تیری عبادت و طاعت کے) وعدہ پر اور عہدہ پر قائم ہوں، جو میں نے (برے کام) کیے ان کے شر سے تیری پناہ لیتا ہوں (تو معاف کردے) اور تیری جو نعمتیں مجھ پر ہیں، اُن کا بھی اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کابھی اعتراف کرتا ہوں۔ پس تو مجھے بخش دے، اس لیے کہ تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کو نہیں بخش سکتا۔سلام پھیرنے کے بعد پڑھنے کی دعائوں کا بیان