حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طواف سے فارغ ہونے کے بعد جب طواف سے فارغ ہوجائے تو مقامِ ابراہیم کے پاس آکے یہ آیت پڑھے: {وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاھِیْمَ مُصَلًّی}1 اور مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنالو (اور نماز پڑھو)۔ اور مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان کرکے (یعنی اس طرح کہ دونوں سامنے ہوں) دو رکعت نماز طوف پڑھے۔ پہلی رکعت میں (سورہ فاتحہ کے بعد) سورۂ قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ پڑھے اور دوسری رکعت میں سورۂ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پڑھے۔ (رکعتینِ طواف سے فارغ ہونے کے بعد) پھر رکن (۔َحجرِ اسود) کی جانب واپس آئے اور اسے بوسہ دے (چومے)۔2سعی بین الصفا والمروۃ صفا اور مروہ کے درمیان دوڑنے کا بیان ۱۔ پھر (مسجد حرام کے) دروازے (باب الصفا) سے صفا (پہاڑی) کی جانب روانہ ہو جب اس کے قریب پہنچے تو یہ آیت پڑھے: اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ۔3 بے شک صفا اور مروہ اللہ کے مقد۔ّس مقامات میں سے ہیں۔ اور اس کے بعد کہے: اَبْدَاُ بِمَا بَدَاَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ۔