حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ میزبانوں اور کھانا کھلانے والوں کے لیے یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَا رَزَقْتَھُمْ فَاغْفِرْلَھُمْ وَارْحَمْھُمْ۔2 اے اللہ! تو نے جو رزق ان کو دیا ہے، اس میں اور برکت دے اور پھر ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم کرے۔ ۲۔ یا یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مِنْ سَقَانِیْ۔3 الٰہی! جس شخص نے مجھے کھلایا، تو اس کوکھلا اور جس نے مجھے پلایا، تو اسے پلا۔کوئی چیز پہننے کے وقت کی دعا ۱۔ جب کوئی بھی چیز پہنے، تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَا ھُوَ لَہٗ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا ھُوَ لَہٗ۔1 اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس غرض کے لیے یہ ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر سے اور جس غرض کے لیے یہ ہے اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔نیا کپڑا پہننے کے وقت کی دعا