حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے (اس) بستی کے رہنے والے مومنو اور مسلمانو! تم پر سلام، اور اللہ ہم میں سے پہلے جانے والوں پر بھی رحم فرمائے اور بعد کو جانے والوں پر بھی، اور بے شک ہم بھی اِن شاء اللہ عنقریب تم سے ملنے والے ہیں۔ ۳۔ یا یہ کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ، وَاَتَاکُمْ مَّا تُوْعَدُوْنَ غَدًا مُؤَجَّلُوْنَ، وَاِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ۔2 اے مومنوں کی بستی کے رہنے والو! تم پر سلام اور تمہارے سامنے تو وہ (ثواب وعذاب) آگیا، جس کا آئندہ کل مقررہ وقت پر (یعنی مرنے کے بعد) وعدہ کیا گیا تھا۔ ہم بھی اِن شاء اللہ عنقریب تم سے ملنے والے ہیں (ہمارے سامنے بھی آجائے گا)۔ ۴۔ یا یہ کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ، وَاِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ۔3 اے مومن قوم کی بستی کے رہنے والو! تم پر سلام، اور ہم بھی اِن شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں۔ ۵۔ یا یہ کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ، یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَلَـکُمْ، وَاَنْتُمْ سَلَفْنَا وَنَحْنُ بِالْاَثَرِ۔4 اے قبر والو! تم پر سلام، اللہ ہماری بھی مغفرت کردے اور تمہاری بھی مغفرت فرمادے، تم ہم سے پہلے چلے گئے ہو، ہم بھی تمہارے پیچھے پیچھے آرہے ہیں۔باب دوم :وہ ذکر جس کی فضیلت کسی بھی وقت جگہ اور سبب کے ساتھ مخصوص نہیں