حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بڑا ہی بردبار کرم کرنے والا ہے۔ پاک ہے اللہ جو عرشِ عظیم کا رب (مالک) ہے۔ سب تعریف (مخصوص) ہے اللہ رب العالمین کے لیے۔ (اے اللہ!) میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رحمت کے (واجب کردینے والے) اسباب کا، اور تیری مغفرت کو پختہ کردینے والی خصلتوں کا،اور ہر گناہ سے حفاظت کا، اور ہر نکوکاری کی نعمت کا، اور ہر نافرمانی سے سلامتی کا۔ اے اللہ! تو میرے کسی گناہ کو بغیر بخشے مت چھوڑ، اور میری کسی فکر (و پریشانی) کو بغیر دور کیے مت چھوڑ، اورمیری کسی ایسی حاجت کو جو تیری مرضی کے موافق ہو، بغیر پورا کیے مت چھوڑ، اے سب سے بڑے رحم کرنے والے۔ ۲۔ یا مذکورہ بالا طریق پر وضو کرکے نماز پڑھ کر یہ دعا مانگے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ نَّبِیِّ الرَّحْمَۃِ، یَا مُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّیْ فِیْ حَاجَتِیْ ہٰذِہٖ لِتُقْضٰی لِیْ، اَللّٰھُمَّ فَشَفِّعْہُ فِیَّ۔2 اے اللہ! میں تجھ سے ہی سوال کرتا ہوں اور تیری ہی طرف متوجہ ہوں تیرے نبی (محمدﷺ) نبی رحمت کے وسیلہ سے، اے محمد (ﷺ) آپ کے وسیلہ سے اپنے رب کی طرف اپنی اس حاجت کے بارے میں متوجہ ہوتا ہوں (اور دعا کرتا ہوں) تاکہ وہ پوری ہوجائے۔ اے اللہ! تو میرے بارے میں آپ کی سفارش قبول کرلے۔قرآنِ کریم حفظ کرنے کے لیے عمل اور دعا ۱۔ جو شخص قرآنِ کریم حفظ کرنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ (جمعرات کے دن) جمعہ کی رات میں اگر ہوسکے تو آخری تہائی رات میں اٹھے کہ اس ساعت میں (رحمت کے) فرشتے موجود ہوتے ہیں اور دعا (اللہ کے ہاں) قبول ہوتی ہے۔ اگر آخری تہائی رات کو نہ اٹھ سکے تو آدھی رات کو اٹھے۔ اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو اوّل شب میں ہی چار رکعت نماز پڑھے، اس طرح کہ پہلی رکعت میں سورئہ فاتحہ اور سورئہ یٰسین پڑھے، دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ حٰم ٓ الدخان اور تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اور الٓمٓ تنزیل السجدۃ اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ تبارک الملک پڑھے۔ تشہد (التحیات) سے فارغ ہونے (اور سلام پھیرنے) کے بعد اللہ تعالیٰ کی خوب اچھی طرح حمد و ثنا کرے۔ رسول اللہﷺ پرخوب اچھی طرح درود بھیجے اور تمام انبیا پر بھی درود بھیجے اور (اپنے لیے اور) تمام مومن مردوں،مومن عورتوں اور اپنے ان بھائیوں کے لیے استغفار (مغفرت طلب) کرے، جو پہلے ایمان لاچکے ہیں اور اس کے بعد آخر میں یہ دعا