حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے تاجروں سے خطاب کرکے فرمایا: اے تاجروں کی قوم! کیا تم میں سے کوئی اس سے عاجز ہے کہ بازار سے واپس آتے وقت قرآن کریم کی دس آیتیں پڑھ لیا کرے تو اللہ تعالیٰ ہر آیت کے بدلے دس نیکیاں (اس کے نامۂ اعمال میں) لکھ دیں۔فصل کاپہلا پھل دیکھنے کے وقت کی دعا اور ادب ۱۔ جب فصل کا پہلا میوہ دیکھے تو کہے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ ثَمَرِنَا وَبَارِکَ لَنَا فِیْ مَدِیْنَتِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ صَاعِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِیْ مُدِّنَا۔1 اے اللہ! تو ہمارے پھلوں میں برکت دے اور ہمارے شہرمیں برکت دے اور ہمارے ’’صاع‘‘ (بڑے پیمانوں)میں برکت دے اور ہمارے ’’مد‘‘ (چھوٹے پیمانوں) میں برکت دے۔ جب کوئی موسم کا تازہ اور نیا پھل لایا جائے تو سب سے چھوٹے بچے کو بلائے اور اس کو دے دے۔کسی دکھ بیماری میں کسی کو گرفتار دیکھنے کے وقت کی دعا ۱۔ جو شخص کسی کو (دکھ بیماری یا مصیبت میں) گرفتار دیکھے تو آہستہ سے (کہ وہ شخص نہ سن پائے) یہ کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا۔ شکر ہے اللہ کا جس نے مجھے اُس چیز (دکھ تکلیف) سے عافیت میں رکھا، جس میں تجھے مبتلا کیا ہے اور بہت سی مخلوق پر مجھے نمایاں طور پر فضیلت دی۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص کسی کو دکھ بیماری میں گرفتار دیکھ کر مذکورہ بالا دعا پڑھ لے گا، وہ زندگی بھر اس دکھ تکلیف سے محفوظ رہے گا۔1