حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خواص اور فوائد ۹۹ اَلصَّبُوْرُ بڑے صبر و تحمل والا جو شخص طلوعِ آفتاب سے پہلے سو مرتبہ اِس اسم کو پڑھے وہ اِن شاء اللہ اُس دن ہر مصیبت سے محفوظ رہے گا اور دشمنوں حاسدوں کی زبانیں بند رہیں گی۔ جو شخص کسی بھی طرح کی مصیبت میں گرفتار ہو، وہ ایک ہزار بیس مرتبہ اِس اسم کو پڑھے، اِن شاء اللہ اُس سے نجات پائے گا اور اطمینانِ قلب نصیب ہوگا۔1بقیہ احادیثِ اسمِ اعظم ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے: رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ (اے عظمت و جلال اور احسان و اکرام کے مالک) تو آپ نے فرمایا: تیری دعا قبول کی جائے گی، اب تو (جو چاہے) مانگ۔2 ۲۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک فرشتہ مقرر ہے، جو شخص تین مرتبہ: یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ (اے سب رحم کرنے والوں میں زیادہ رحم کرنے والے!) کہتا ہے، وہ فرشتہ اس شخص سے کہتا ہے:بے شک سب سے بڑا رحم کرنے والا تیری طرف متوجہ ہے، اب تو جو چاہے سوال کر۔3 ۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہﷺ ایک شخص کے پاس سے گذرے، جو یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ کہہ رہا تھا، آپ نے اس سے فرمایا: تو (جو چاہے) مانگ، اللہ کی نگاہِ کرم تیری طرف ہے ۔4