حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دفن سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا ۱۔ جب دفن سے فارغ ہوجائیں تو قبر کے پاس کھڑے ہو کر (حاضرین سے) یہ کہیں: اِسْتَغْفِرُوا اللّٰہَ لِاَخِیْکُمْ وَسَلُوْا لَہُ التَّثْبِیْتَ فَاِنَّہُ الْاٰنَ یُسْاَلُ۔2 تم اپنے بھائی کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو اور اس کو (منکر ونکیر کے جواب میں) ثابت قدم رکھنے کی دعا کرو، اس لیے کہ اسی وقت اس سے سوال (وجواب) کیا جارہا ہے۔ ۲۔ دفن کے بعد قبر پر سورۂ بقرہ کا پہلا رکوع (الٓمّٓ ذٰلِکَ الْکِتٰبُ سے اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ تک) اور آخری رکوع (اٰمَنَ الرَّسُوْلُ سے فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ تک) پڑھا جائے۔زیارت قبور کے لیے قبر ستان جانے کے وقت کی دعا ۱۔ جب قبر کی زیارت کے لیے قبر ستان جائے تو یہ کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ اَھْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ، وَاِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ۔ نَسْاَلُ اللّٰہَ لَنَا وَلَکُمُ الْعَافِیْۃَ اَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَّنَحْنُ لَکُمْ تَبَعٌ۔3 اے (اس) بستی کے رہنے والے مو منو اور مسلمانو! تم پر سلام، بے شک ہم بھی اِن شاء اللہ تم سے عنقریب ملنے والے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے اور تمہارے لیے عافیت کی دعا کرتے ہیں۔ تم ہم سے پہلے جانے والے ہو اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔ ۲۔ یا یہ کہے: اَلسَّلَامُ عَلٰی اَھْلِ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ، وَیَرْحَمُ اللّٰہُ الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنَّا وَالْمُسْتَاْخِرِیْنَ، وَاِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ۔1