حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کی یہ فضیلت) تورات میں بھی (مذکور) ہے، جس شخص نے اسے رات میں پڑھ لیا اس نے بہت کچھ اور بہت اچھا عمل کرلیا۔3سورۂ زلزال {اِذَا زُلْزِلَتِ} کی فضیلت وقتاً فو قتا چلتے پھرتے سورۃ {اِذَا زُلْزِلَتِ} پڑھتا رہا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ یہ سورت قرآنِ کریم کے چو تھائی حصہ (کے برابر) اور ایک روایت میں ہے کہ نصف قران کے برابر ہے۔1 ۲۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ (ایک صحابی نے رسول اللہﷺسے عرض کیا): یا رسول اللہﷺ! مجھے قرآن کی کوئی (مختصر سی) جامع(اور سب پر حاوی) سورت پڑھا دیجیے جسے (میں پا بندی سے) پڑھا کروں۔ آپ نے اس کو سورۂ {اِذَا زُلْزِلَتِ} پڑھا دی (اور یاد کر ادی) اس سے فارغ ہو کر اس شخص نے عرض کیا: قسم ہے اس ذاتِ پاک کی جس نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے، میں اس سے زیادہ کبھی نہیں پڑھو ں گا۔ پھر (یہ کہہ کر وہ شخص) چلا گیا آپ نے (یہ سن کر) دو مرتبہ فرمایا: اس بے چارے آدمی نے فلاح پالی، اس بچار ے آدمی نے فلاح پالی۔2سورۂ کا فرون کی فضیلت