حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دعا کرے)۔ ۲۔ سورئہ اَنعام میں جو ایک ساتھ دو مرتبہ اسم جلالت (اللہ جل جلالہ کا نام)آیا ہے، اُن دونوں کے بیچ میں دعاکرے۔ وہ آیت کریمہ یہ ہے: {مِثْلَ مَآ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰہِط اللّٰہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلْ رِسَالَتَہٗ}2 فرماتے ہیں: ہم نے بہت سے علما سے اِس آیت میں اِس اسمِ جلالت کے درمیان دعا کی قبولیت کا آزمودہ ہونا [آزمایا ہوا] سناہے اور یاد کیا ہے اور حافظِ حدیث عبد الرزاق رَسْغَنی ؒ نے تو اپنی تفسیر میں شیخ عماد مقدسی ؒ سے اس مقام پر دعا کی قبولیت کی تصریح نقل کی ہے۔فصلِ ہفتم :اُن مقامات کا بیان جن میں دعا قبول ہوتی ہے ۱۔ تمام مقد۔ّس مقامات۔ امام حسن بصری ؒ نے اہلِ مکہ کے نام ایک خط لکھا ہے۔ اُس خط میں وہ (مکۂ معظمہ میں) دعا کے قبول ہونے کے یہ ۱۵ مقامات بیان کرتے ہیں: ۱۔طواف گاہ (مطاف) میں۔ ۲۔ملتزم کے پاس (خانہ کعبہ کا وہ حصہ جس سے طواف کرنے والے چمٹتے ہیں، یہ حجرِ اسود اور خانہ کعبہ کے دروازہ کے درمیان چار ہاتھ کے بقدر جگہ ہے)۔