حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جب بیت اللہ کا طواف کرے تو جب بھی رکن4 (حجر اسود) پر پہنچے تو اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے۔5 ۲۔ دونوں رکنوں (رکن حجر اسود اور رکن یمانی) کے درمیان یہ آیت پڑھے: رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔1 اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں دنیا میں بھی خیر و خوبی دے اور آخرت میں بھی خیر و خوبی دے اور ہمیں جہنم کی آگ سے بچادے۔ ۳۔ یہی آیت کریمہ رکن حجر اسود اور حطیم2 کے درمیان میں اور پورے طواف کے درمیان پڑھتا رہے اور یہی آیت کریمہ رکن حجر اسود اور مقام ابراہیم3 کے درمیان پڑھے۔4طواف کے بعد کی دعا ۱۔ اور طواف میں یا رکن (حجر اسود) اور مقام ابراہیم کے درمیان یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ قَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاخْلُفْ عَلٰی کّلِّ غَائِبَۃٍ لِّیْ بِخَیْرٍ۔5 اے اللہ! جو تو نے مجھے روزی عطا کی ہے، اس پر تومجھے قناعت دے اور اس میں میرے لیے برکت بھی دے اور جو میری نظروںسے غائب ہے (اہل و عیال) اس پر تو خیر و برکت کے ساتھ میرا قائم مقام (محافظ) بن جا (میرے پیچھے ان کی حفاظت کر)۔ ۲۔ اور یہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔6 اللہ کے سواکوئی لائقِ عبادت نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا سب ملک ہے اور اسی کی سب تعریف ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔