حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جب کسی مجلس میں پہنچے تو: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ کہے، اس کے بعد جی چاہے تو بیٹھ جائے، پھر جب مجلس سے اٹھے (اور واپس آئے) تب بھی اسی طرح سلام کرے۔2مجلس کا کفارہ ۱۔ مجلس کا کفارہ یہ ہے کہ وہاں سے اٹھنے (اورواپس آنے) سے پہلے تین مرتبہ یہ پڑھے: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔ سُبْحَانَکَ اَللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔3 اللہ پاک ہے اور اسی کے لیے (سب) تعریف ہے۔ پاکی (بیان کرتا ہوں) تیری اے اللہ! تیری ہی تعریف کے ساتھ میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبودنہیں۔ میں تجھ ہی سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیری طرف ہی رجوع کرتا ہوں (توبہ کرتا ہوں)۔ ۲۔ یا یہ دعاپڑھے: عَمِلْتُ سُوْئًا وَّظَلَمْتُ نَفْسِیْ، فَاغْفِرْ لِیْ اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔ (اے اللہ) میں نے برے کام کیے اور اپنے اوپر ظلم کیا، پس تو مجھے بخش دے، اس لیے کہ بیشک تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخش سکتا۔مجلس میں کیا ہونا چاہیے ۱۔ کوئی بھی مجلس ہو، اس میں اللہ کا ذکر اور رسول اللہﷺ پر درود و سلام ضرور ہونا چاہیے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ کوئی جماعت جب کسی مجلس میں بیٹھ کراللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کریں اور اپنے نبیﷺ پر درود نہ بھیجیں تو وہ مجلس (قیامت کے دن) ان کے لیے خسارہ کا باعث ہوگی، اب یہ اللہ تعالیٰ کو اختیار ہے،