حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ اگر نیا کپڑا پہنے تو کپڑے کا نام (مثلاً عمامہ، قمیص وغیرہ) لے کر یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ، اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہِ، اَسْئَلُکَ خَیْرَہٗ وَخَیْرَ مَا صُنِعَ لَہٗ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ۔2 اے اللہ! تیرا (بہت بہت)شکر ہے، تو نے ہی مجھے یہ پہنایا ہے، میں تجھ ہی سے اس کی بھلائی کا اور جس غرض کے لیے یہ بنایا گیا ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر سے اور جس غرض کے لیے یہ بنایا گیا ہے اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ ۲۔ یا یہ دعا مانگے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِیْ۔3 شکرہے اللہ تعالیٰ کا جس نے مجھے وہ کپڑے پہنائے جن سے میں اپنا سترڈھانکتا ہوں اور اپنی زندگی میں ان سے زینت حاصل کرتا ہوں۔ ۳۔ یا یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ہٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ۔4 شکر ہے اللہ جل جلالہ کا جس نے مجھے یہ پہنایا اور بغیر میری طاقت و قوت کے یہ مجھ کو عطا فرمایا۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس شخص نے یہ دعامانگ کر نیا کپڑا پہنا، اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔دوسرے شخص کو نیا لباس پہنے ہوئے دیکھ کر دعا ۱۔ اپنے کسی عزیز دوست وغیرہ کو نیا لباس پہنے ہوئے دیکھ کر یہ دعا دے: تُبْلِیْ وَیُخْلِفُ اللّٰہُ۔1 پہنو اور پھاڑو، اللہتمہیں اور دے۔